Trending Now

بلے کا انتخابی نشان : الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے پر مشاورت کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کی جو مکمل ہوگئی۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔

درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے خصوصی دو رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

اور ہائی کورٹ نے 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات کالعدم اور انتخابی نشان بلے کے فیصلے کو معطل کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات بھی دئیے تھے۔

Read Previous

دفاعی اور معاشی استحکام میں درپیش چیلنجز

Read Next

بلاول بھٹو اور اروند کجریوال کے دس وعدے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *