کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات سات سال بعد چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گی۔ اداکارہ کی آنے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا جس میں ان کے ہیرو پاکستان کے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) ہیں۔
ٹیلی فلم کا ٹیزر ایچ ایس وائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں مہوش حیات پاکستان کے مقبول فیشن ڈیزائنرواداکارحسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) کے ساتھ رومانوی کردار میں دِکھائی دیں۔