Trending Now

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بلا معاوضہ مساج کرسیاں نصب

اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پربزرگ اور بیمار مسافروں کی سہولت کیلئے مساج کرسیوں نصب کردی گئیں۔

ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوٴنجز میں مسافروں کے لیے مساج کرسیاں نصب کرنے کا مقصد انھیں سہولت فراہم کرنا ہے۔

ایئرپورٹ مینیجر آفتاب خان گیلانی کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے انتہائی سہولت اور اطمینان کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، دنیا بھر کے دیگر ہوائی اڈوں کے برعکس سی اے اے نے بلا معاوضہ سروس متعارف کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مزیددلکش ماحول کے ساتھ لاوٴنجز کی جمالیات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

Read Previous

مریم نواز کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور

Read Next

آئی جی اسلام آباد نے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *