Trending Now

ٹیم مینجمنٹ کا شاہین آفریدی پر ورک لوڈ کم کرنے کا منصوبہ

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کے حوالے سے آسڑیلیا میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے منصوبہ بنایا ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر سڈنی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پر بولنگ نہیں کروائیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے منصوبے کے مطابق شاہین صرف ٹیسٹ سے ایک دن پہلے چند اوورز کریں گے اور ٹیسٹ کے دوران کپتان شان مسعود بھی ان سے ضرورت کے مطابق بولنگ کروائیں گے۔

 آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کے تیز بولر اب تک دونوں ٹیموں میں سب سے زیادہ 99.2 اوورز کروا چکے ہیں۔

خیبر ایجنسی میں پیدا ہونیوالے 23سال کے شاہین آفریدی جو دو بار لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جتوا چکے ہیں پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان ہیں اور 29 ٹیسٹ میں 26.71کی اوسط سے 113وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف قادر بینو ٹرافی کے 2 ٹیسٹ میں شاہین آفریدی 41.62کی اوسط سے اب تک 8وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ میں اپنے اہم بولر کو دیکھ بھال کر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read Previous

پیرس اولمپکس؛ پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا

Read Next

کراچی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *