: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 اور میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔
لاہور میں ریٹرننگ افسر این اے 122نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔اعتراض میں کہا گیا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ ہیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔
عمران خان کے ساتھ ساتھ این اے 122سے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات بھی مسترد کردئیے گئے ہیں ۔