Trending Now

برطانیہ: کان کے درد میں مبتلا خاتون کا معائنہ، ڈاکٹرز کا خوفناک انکشاف

شیشائر: برطانیہ کی ایک شہری خاتون جو تین بچوں کی ماں بھی ہے نے اپنے کان کے اندر مکڑی کی نرسری دریافت کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی شیشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لوسی وائلڈ، جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور تخلیق کار بھی ہیں، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک دن نیند سے بیدار ہونے پر ان کے کان میں کھرچنے والی آواز محسوس ہوئی۔ شروع میں انہوں نے سوچا کہ یہ کان کا تھوڑا سا میل ہوگا لیکن جب دن بھر یہ احساس برقرار رہا تو وہ گھبرا گئیں۔

لوسی نے بتایا کہ انہوں نے ایک اسمارٹ بڈ (ایک الیکٹرانک کان صاف کرنے والا آلہ جو کہ کیمرے سے لیس ہوتا ہے) کا استعمال کرتے ہوئے خود ہی کان کے معائنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت انہوں نے خوفناک انکشاف کیا کہ ایک مکڑی ان کے کان میں گھس گئی ہے۔ انہوں فوراً اپنے کان میں گرم زیتون کا تیل ڈالا اور مکڑی کو باہر نکالا جو کہ تقریباً 1 سینٹی میٹر کے سائز کی تھی۔

تاہم مکڑی کو کامیابی سے نکالنے کے باوجود لوسی کا کہنا تھا کہ ان کے کان سے خون بہہ رہا تھا اور وہ ٹھیک سے سن نہیں پا رہی تھیں۔ انہوں نے اسپتال کے کان، ناک اور گلے کے شعبے سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ ان کے کان میں تو مکڑی کا گھونسلہ ہے۔

ڈاکٹروں نے فوراً ان کے کان کے اندر کے حصے سے خاص آلے کی مدد سے مکڑی کا پورا گھونسلہ کھینچ لیا۔ لوسی وائلڈ نے اس تجربے کو اب تک کا سب سے خوفناک درد قرار دیا ہے۔

Read Previous

ریلوے نے 6 ماہ میں 40 ارب روپے آمدن کا ہندسہ عبور کرلیا

Read Next

رونالڈو نے والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *