نیو اورلینز: برسوں سے محققین انسانی صحت پر نمک کے منفی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں حال ہی میں ایک اور نئی تشویش ناک دریافت ہوئی ہے۔
نیو اورلیئنز، امریکا میں ٹولین یونیورسٹی کے پروفیسر روئی ٹینگ اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے کی گئی تحقیق میں زیادہ نمکین کھانوں اور گردوں کی دائمی بیماری کے درمیان ایک تعلق پایا گیا ہے۔
دائمی گردے کی بیماری (chronic kidney disease) ایک ایسی حالت ہے جس میں گردے وقت کے ساتھ رفتہ رفتہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
گردے خون سے فضلہ کو فلٹر کرنے اور ہمارے جسم کے سیال اور معدنی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر ان میں خرابی پیدا ہوجائے تو یہ جسم کیلئے سنگین مسائل کا سبب بن جاتا ہے۔