رلن: جرمنی میں خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران ملنے والے تقریباً تین سال پُرانے لاٹری کے ٹکٹ نے 1 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کا انعام جتوا دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے تقریباً تین سال قبل فروری 2021 میں لاٹری سپر 6 کا ٹکٹ خریدا تھا اور بعد ازاں اس کو میز کی دراز میں رکھ کر بھول گئیں تھیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں کھویا ہوا خزانہ دوبارہ دریافت ہوا ہے۔
جرمن کی اس ریاست میں 2021 میں جیتے گئے انعامات کو 31 دسمبر 2024 تک حاصل کیا جاسکتا ہے۔