تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے مسابقتی کمیشن اور چین کے ادارے ایس اے ایم آر کے درمیان ایم او یو کی منظوری دے دی ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تکنیکی استعداد میں اضافہ ہو گا