(خیبرپختونخوا) فقیر حسین: کے پی میں الیکشن سے قبل کنگ پارٹی سمجھے جانے والی پی ٹی آٸی پارلیمینٹیرینز بری طرح شکست سے دوچار ہوگٸی، پی ٹی آٸی (پ) کے امیدواروں نے صوبے میں صوباٸی اسمبلی کے 73 حلقوں سے جبکہ قومی اسمبلی کے 17 حلقوں سے الیکشن لڑا ہے لیکن اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتاٸج کے مطابق مذکورہ پارٹی کا کوٸی امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکی ہے۔
پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات میں خیبرپختوںوا میں اے این پی، قومی وطن پارٹی، جے یوآٸی (ایف)، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کی لیڈرشپ بھی صوبے میں قومی اور صوباٸی اسمبلیوں کے الیکشن ہار گٸے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے غیر سرکاری نتاٸج کے مطابق صوبے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی اور صوباٸی اسمبلی کے نشستوں پر کلین سویپ کردیا ہے۔
پی ٹی آٸی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بڑے پیمانے پر جیت کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آٸی صوباٸی حکومت بنانے کی ہیٹرک مکمل کرلے گی۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آٸی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے جن اہم سیاسی شخصیات اور مختلف پارٹی لیڈرز کو بری طرح شکست دیا ہے۔ ان میں پی ٹی آٸی (پ) کے چیٸرمین پرویز خٹک، واٸس چیٸرمین محمود خان اور اے این پی کے مرکزی لیڈر امیر حیدر ہوتی شامل ہیں۔
دیگر سیاسی رہنماؤں میں صوباٸی صدر ایمل ولی خان، قومی وطن پارٹی کے چیٸرمین افتاب احمد خان شیر پاؤ اور مسلم لیگ (ن) کے صوباٸی صدر امیر مقام شامل ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کو ڈی آٸی خان میں اور میاں نواز شریف کو مانسہرہ کے قومی اسمبلی کے حلقوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے موصول ہونے والے غیر سرکاری نتاٸج کے مطابق پی ٹی آٸی کے مرکزی چیٸرمین بیرسٹر گوہر، مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب خان، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق سپیکر صوباٸی اسمبلی مشتاق غنی سمیت پی ٹی آٸی کے کٸی سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے نشستیں دوبارہ جیت گٸے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ہونے والے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آٸی (ایف)، مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی سمیت پرویز خٹک کی پی ٹی آٸی (پ) بری طرح ہار گٸے ہیں۔