جنوبی افریقا اور آسٹریلوی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ میں دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں عجیب منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب الانا کنگ نے چھکا لگایا اور اسی گیند پر وہ ہٹ وکٹ آؤٹ بھی ہوگئیں۔
میچ کے 48 ویں اوور کی آخری گیند پر جب مساباتا کلاس نے نو بال کی تو آسٹریلوی بیٹر نے چھکا لگادیا اور وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور ہٹ وکٹ ہوگئیں تاہم گیند کمر سے اونچی تھی تو امپائر نے نوبال کا اشارہ کردیا اور یوں کینگروز کو ایک گیند پر 7 رنز مل گئے۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میں کامیابی سمیٹ کر پہلی بار تاریخ میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔