کئی مہینوں تک قیمتوں میں اضافے اور پیداوار میں کمی جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بعد، آٹو مینوفیکچررز اب اپنی سیلز کو بڑھانے کے لیے پرکشش پیشکشیں متعارف کروا رہے ہیں، سوزوکی نے بھی خصوصی پیشکش کر دی۔
یاماہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک سوزوکی نے بھی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق، جو لوگ (PayPro)کے ذریعے ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ خصوصی رعایت کے اہل ہیں۔
اس میں 24 ماہ کی قسط کے پلان پر 25% ڈاؤن پیمنٹ اور 0% مارک اپ شامل ہے،سوزوکی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ پے پرو(PayPro)کے ذریعے اپنی بائیک کی قسطیں ادا کر کے خصوصی رعایت کے ساتھ دلچسپ پیشکش حاصل کریں۔
24 مہینے کی اقساط کے پلان پر صرف 25 فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ مارک اپ صفر ہو گا،مزید تفصیلات قریبی شوروم یا ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں،یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یاماہا کی جانب سے بھی صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے دلکش انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا گیا جسے نیوایئر سرپرائز انیشی ایٹو کا نام دیا گیا تھا۔