Trending Now

ملک کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ ہو گی

بھکر میانوالی میں 26 پولنگ اسٹیشنوں سمیت سندھ کے ضلع گھوٹکی و دیگر مختلف حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو گی۔

جن حلقوں میں آج دوبارہ پولنگ وہاں عام انتخابات کے روز ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ معطل کر دی گئی تھی اور ان پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پولنگ کے 24 گھنٹے میں جاری کر دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 265 حلقوں کے فارم نمبر 48 جاری ہو چکے ہیں اس لیے بھکر سمیت دیگر معطل شدہ پولنگ دوبارہ ہونے کے بعد کسی بھی وقت جیتنے والے قومی اسمبلی کے اراکین کے گزٹ نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار ہو جائے گا۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی طرف سے ایک، ایک روز میں 40 سے زائد انتخابی عذر داریوں کی تیز رفتار سماعت اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آرڈر تحریر کیے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان اگلے ہفتے کے کسی بھی دن قومی اسمبلی کے 265 کامیاب امیدواروں کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔

Read Previous

بڑی سیاسی جماعتوں کا مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ

Read Next

مالی سال کی پہلی ششماہی، سیمنٹ اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *