Trending Now

سشمیتا سین کاایک اور بیماری میں مبتلا ہونے کاانکشاف

بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں آٹو امیون ڈیزیز یا خودکار مدافعتی بیماری کا بھی شکار رہ چکی ہیں۔
سشمیتا سین کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ جب 1994 میں وہ مس یونیورس بنیں تو انہیں میکسیکو ڈنر پر بھیجا گیا لیکن انہیں بطور مہمان خاص اس طرح کی پرتعیش اور پرتکلف پارٹی میں کھانا کھانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انہیں یہ تک علم نہیں تھا کہ ٹیبل پر مہمانوں کے سامنے کس طرح بیٹھ کر کس انداز میں کتنا کھانا چاہیے۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اس وقت ان کی عمر محض 18 سال تھی اور انہیں درست انداز میں انگریزی بھی نہیں بولنا آتی تھی اور انہیں بطور مس یونیورس اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے ساتھ ڈنر پر بھیجاجاتاتھا۔
پروگرام کے دوران سشمیتا سین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کافی عرصے تک آٹو امیون ڈیزیز کا شکار رہی ہیں، جس وجہ سے ان کی یادداشت کمزور پڑ چکی تھی اور وہ جلد میں بہت ساری باتیں بھول جاتی تھیں۔

Read Previous

بڑابریک تھرو،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی پراتفاق

Read Next

کمشنر راولپنڈی، دھاندلی کے الزامات، تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ کو حتمی شکل دے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *