Trending Now

5?سالہ بچی کی گمشدگی کا معمہ 21 ماہ بعد حل ، معصوم عدن فاطمہ کا قاتل کون نکلا

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکپتن میں 5 سالہ بچی عدن فاطمہ کی گمشدگی کا معمہ 21 ماہ بعد حل ہو گیا، قاتل اس کا پڑوسی نکلا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن میں معمولی رنجش پر پڑوسی نے معصوم کلی کو کچل دیا۔ ملزم نے تلخ کلامی کی رنجش پر پڑوسی کی بیٹی کو اغوا کیا، قتل کر کے لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ننھی بچی کے اغوا کا مقدمہ 21 ماہ قبل ملکہ ہانس کے تھانہ میں درج ہوا تھا، پولیس نے اغوا کا کوئی سرا نہ ملنے پر شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

Read Previous

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 2 سالہ بچہ 12گھنٹے بعد گٹر سے زندہ مل گی

Read Next

آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *