اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صداقت عباسی بازیابی کیس میں وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد دارالحکومت ہے،سی سی ٹی وی لگے ہیں، ایجنسیز ہیں، کیا امیج جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد پولیس پر برہم ہو گئے۔