Trending Now

ٹک ٹاک کاآن لائن شاپنگ پلیٹ فارم امریکا میں متعارف

کیلی فورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن)مختصر ویڈیوز کے لیے مشہورسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے آن لائن شاپنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔کئی ماہ کی آزمائش کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے امریکا میں ای کامرس پراڈکٹ ٹک ٹاک شاپ کو متعارف کرا دیا ہے جہاں ان کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائدہے۔

ٹک ٹاک شاپ کے لیے کمپنی نے ہوم اسکرین میں ایک خصوصی شاپ ٹیب کا اضافہ کیا ہے جبکہ لائیو ویڈیو شاپنگ، شاپ ایبل ایڈز (ads) اور دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ٹک ٹاک شاپ کی آزمائش امریکا میں نومبر سے کی جا رہی تھی۔

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے برطانیہ اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی آن لائن شاپنگ کے مختلف طریقوں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک شاپ سے کمپنیوں اور عام افراد کو صارفین سے رابطے کا موقع ملے گا اور آن لائن شاپنگ کا تجربہ بہتر ہوگا۔

ٹک ٹاک صارفین ویڈیوز اور لائیو ویڈیوز کے ذریعے اپنی پسند کی اشیا خرید سکیں گے۔ٹک ٹاک شاپ کے لیے مختص ٹیب سے صارفین مختلف مصنوعات کو سرچ بھی کر سکتے ہیں۔ٹک ٹاک شاپ سے صارفین بھی پیسے کما سکیں گے اور وہ کمپنیوں کی مصنوعات کو کمیشن لے کر فروخت کر سکتے ہیں۔

Read Previous

چین میں 70 مگر مچھ شہر میں داخل ، حکام کی شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت

Read Next

برطانیہ میں یوگا کرتے افراد کو مردہ سمجھ کر پڑوسیوں نے پولیس کو بلالیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *