کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج معمولی اضافہ دیکھا گیا،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 82 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 590 پر بند ہوا،انڈیکس کی آج کم ترین سطح 45 ہزار 500 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ،شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 3 ارب 80 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 770 ارب روپے ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے 14 ستمبر (کل)کے مانیٹری پالیسی اجلاس کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج محسوس کیا ہے۔