لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے پاکستانیوں کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے تعلیمی سال 25-2024 کیلئے سکالر شپس کا اعلان کر دیا۔ جو پاکستانی طلبا ماسٹرز کر چکے ہیں ان کیلئے 3 سالہ پی ایچ ڈی جبکہ پی ایچ ڈی کرنیوالوں کیلئے ایک سال کی پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام آفر کئے گئے ہیں۔
امیدواران کسی تاخیر کے بغیر موقع سے فائدہ اٹھائیں ، داخلوں کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔