Trending Now

کرکٹ ورلڈکپ: انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی

احمد آباد: (ہر لمحہ نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف آدھی ٹیم واپس پویلین لوٹ گئی۔

 انگلینڈ کو پہلا نقصان ڈیوڈ ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین لوٹایا، بعدازاں جونی بیرسٹو 33، ہیری بروک 25، معین علی 11 اور کپتان جوز بٹلر 43 ، لیام لیونگسٹون 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔

Read Previous

کل کراچی میں الیکٹرک بسیں سڑکوں پر چلیں گی، شرجیل میمن

Read Next

21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی، شہباز شریف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *