اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے دوران پاکستان اور کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح سٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔
پاکستان اور کمبوڈیا کے میچ کی تیاریاں پہلے سے جاری ہیں، پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ 17 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہو گا۔
پاکستان فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے ہوم میچ کھیلنا ہے۔ پی ایف ایف ناملائزیشن کمیٹی (این سی) کے آفیشلز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد جناح اسٹیڈیم کے حوالے سے اے ایف سی کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے ، اے ایف سی اب وینیو پر حتمی منظوری دی گی۔
پی ایف ایف نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو پنجاب اسپورٹس بورڈ نے لاہور کے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم دینے کی رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسٹیڈیم کو پی ایف ایف سیکنڈ آپشن کے طور پر تجویز کرے گا ، امکان ہے کہ اگلے ہفتے پی ایف ایف کا وفد پنجاب اسٹیڈیم کی سہولیات کا جائزہ لے۔