رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوبِ چشم کے کُل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ ہوئے جن میں نئے مریضوں کی تعداد 1134 رہی۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال لاہور میں آشوبِ چشم کے 23 ہزار 633 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں لاہور میں آشوبِ چشم کے 236 نئے مریض رپورٹ کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ 77 ہزار 672 کیسز بہاولپور میں رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 34 نئے مریض سامنے آئے۔
24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں آشوب چشم کے 113 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کُل 16 ہزار 464 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 35 نئے مریض سامنے آئے اور سالانہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 6 رہی۔
ترجمان کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کُل 9 ہزار 182 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 63 نئے مریض سامنے آئے۔