Trending Now

نوازشریف 21 اکتوبر کوآرہے ہیں،اب بار بار نہیں پوچھنا کہ کب آرہے ہیں، شہبازشریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور حکومت میں مہنگائی پر قابوپانے کی بھرپور کوشش کی گئی ،سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اب یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں کہ نہیں، شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف اکیس اکتوبر کوآرہے ہیں۔ حکومتی کوششوں سے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہوا۔ گزشتہ حکومت کی پالیسیاں مہنگائی کا باعث بنیں، نو مئی کو پاک فوج ، اور ملک کیخلاف سازش ہوئی ۔ اگر ملک دیوالیہ ہوتا تو پٹرول پمپوں پر رش لگا ہوتا ، سولہ ماہ کی حکومت کو سیلاب اور دھرنوں کی سیاست کا سامنا رہا، ایک طرف معاشی بدحالی اور دوسری طرف لانگ مارچ ۔، ہمارے لیے آسان تھا کہ سیاست کیلئے ریاست کو ڈبو دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوتا تو آج دھنگا فساد اور لانگ مارچ ہوتا ، عوام اب تک سڑکوں پرآچکی ہوتی، لاکھوں بیروزگار سڑکوں پر نکل چکے ہوتے ۔

Read Previous

ورلڈکپ:نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی پانچویں وکٹ گرگئی، رضوان 68 رنز پر آؤٹ

Read Next

برطانوی ہسپتال نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *