ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 5 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1211 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.13فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1210 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1185 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.14 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق ہفتہ رفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے، راولپنڈی 1201 روپے، گوجرانوالہ 1220 روپے، سیالکوٹ 1260 روپے، لاہور1260 روپے، فیصل آباد1200 روپے، سرگودھا 1180 روپے، ملتان 1214 روپے، بہاولپور1243 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 114 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1250 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔