Trending Now

دبئی میں ڈر کے بغیر جنات سے مقابلہ : سعدیہ امام کا دعویٰ

کراچی : سینیئر اداکارہ سعدیہ امام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جنات سے نہیں ڈرتیں بلکہ ان سے باتیں تک کرتی ہیں اور کبھی کبھار انہیں اپنے ساتھ ٹی وی دیکھنے کا مشورہ تک دیتی ہیں۔
سعدیہ امام حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے کا کہا کہ جنات حقیقت ہیں، ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا یہ باتیں ہمیں ہمارے بزرگ تک بتاتے تھے۔
ان کے مطابق ماضی میں بزرگ کہا کرتے تھے کہ گوشت کھاتے وقت ہڈی میں تھوڑا گوشت رہنے دیا کریں کیوں کہ وہ کسی اور کا حصہ ہوتا ہے، اسی طرح ماضی میں ہر جمعرات کو میٹھا پکانے کی ہدایت کی جاتی تھی اور پھر کچھ کھانے کو چھت پر رکھنے کا کہا جاتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہڈی میں بچے ہوا گوشت یا بچے ہوئے کھانے کو چھت پر رکھنے کا مشورہ بزرگ افراد اس لیے دیتے تھے کہ انہیں پتا تھا کہ ہمارے ساتھ کوئی بھی رہتا ہے اور وہ حصہ ان کا ہے۔سعدیہ امام نے ڈرامے کی شوٹنگ کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں شوٹنگ کے لیے گئیں تو جنات نے صبح سویرے ان پر حملہ کردیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سو رہی تھیں کہ اچانک کسی نے ان کی ٹانگیں پکڑلیں جس پر انہوں نے قرآنی آیات پڑھ کر زور سے ان آیات کو ان کی جانب پھینکا، جس کے بعد کمرے کی تمام لائٹس ہلنے لگیں اور کمرے کا شیشہ تک ٹوٹ گیا اور انہوں نے ان کی ٹانگیں چھوڑ دیں۔

Read Previous

کاروباری ہفتے میں روپیہ مزید تگڑا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

Read Next

بھارت نے نیا عالمی ریکارد قائم کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *