Trending Now

مہنگا پیٹرول برداشت سے باہر ہو گیا ہے، بلاول بھٹو

جیکب آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ اب ہم سے بھی برداشت نہیں ہورہا۔
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپیلزپارٹی ہر وقت الیکشن کیلیے تیار ہے، پاکستان کے عوام کو جلد موقع ملے گا وہ اپنے نمائندے منتخب کرسکیں۔ جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جلد الیکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں، عوام کو ووٹ کے حق استعمال کرنے کا موقع دیا جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر خوشی ہوئی، ن لیگ کے جو وزیر ہمارے ساتھ تھے معلوم نہیں کہاں غائب ہوگئے، کچھ دنوں بعد میاں نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ سارا بوجھ شریف خاندان اٹھائے، اُن کے وزیروں کو اب محنت کرنا ہوگی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ کے سابق وزرا کو میدان میں آکر وال چاکنگ کرنی چاہیے مگر نواز شریف کی واپسی پر ن لیگ کی وہ تیاری نظر نہیں آرہی جبکہ پیپلزپارٹی خوش ہے کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ہم اپنا الیکشن لڑیں گے پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی نہیں ہوں گے، میرا اپنا نظریہ، منشور اور جماعت ہے، ضروری ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ ہوئے تو ہم سب ذمہ دار ہوں گے، میرا نہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن نہ ہونے سے متعلق بیان دیا ہے۔

Read Previous

بھارت نے نیا عالمی ریکارد قائم کر لیا

Read Next

چینی حد سے زیادہ سستی 100 روپے سے بھی نیچے آ سکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *