Trending Now

پاکستان کو 12 سال بعد ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے میچز کی میزبانی مل گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 سال بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرےگا۔ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے لئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا ہے۔جبکہ پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔دوسری جانب فیفا ورلڈکپ 2034کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب عالمی ایونٹ کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سعودی عرب نے فٹبال کے فروغ کیلئے تسلسل کے ساتھ کام کیا ہے۔ ورلڈکپ کی شاندار میزبانی کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہوگا۔پی ایف ایف کے مطابق سعودی عرب میں مقابلے دنیا بھر سے شائقین کے دل جیتیں گے، عالمی فٹبال برادری کے کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔

Read Previous

منی آرڈر کا مینوئل سسٹم ختم

Read Next

’افغانوں کی ملک بدری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو گی‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *