Trending Now

ڈریسنگ روم میں پلیئرز کیلئے ایوارڈز کی تقریب

پاکستان کی جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کیلئے ایوارڈز کی تقریب انعقاد کیا گیا، ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے۔

ڈریسنگ روم میں مکی آرتھر نے پلیئرز کی کارکردگی کو سراہا، بابر اعظم کو پلیئر آف دا ویک، جبکہ میچ کا امپیکٹ پلیئر کا ایوارڈ سعود شکیل کو دیا گیا۔

مکی آرتھر نے حارث رؤف کے اوور، رضوان کی بیٹنگ، شاداب اور نواز کی شراکت کی تعریف کی۔

ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ سعود شکیل نے پریشر میں آتے ہی اچھی اننگز کھیلی،اچھے شاٹس کھیلے، مثبت ارادے کا مظاہرہ کیا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پریشر میں ایک ایسی شراکت بنائی جس کا کافی اہم کردار رہا، ہمیں ایسی ہی کرکٹ کھیلنی ہے، یہی ہمارا ’’دی پاکستان وے‘‘ ہے۔

Read Previous

بھارتی پولیس کو وزیراعظم مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے والی ای میل موصول

Read Next

سٹاک مارکیٹ: ملاجلا رجحان،مجموعی سرمایہ میں4ارب43کروڑ روپے کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *