اسلام آباد : نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے 90 فیصد کیسز افغانستان سے امپورٹ ہو کر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پولیو کے ہمارے اپنے کیسز 10 فیصد سے بھی کم ہیں پاکستان میں پولیو کے 90 فیصد کیسز افغانستان سے امپورٹ ہو کر آئے ہیں اور اگر بچوں نے ویکسین نہ لی تو باہر سے آیا ہوا وائرس بھی اپنا بن جائے گا۔