کرکٹ ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر نیدر لینڈز کے کپتان نے کہا کہ ہم پہلے باؤلنگ کریں گے، شروع میں باؤلنگ کے کنڈیشن تھوڑی بہتر نظر آرہی ہے۔
کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرتے، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، جمی نیشنز کی جگہ لوکی فرگوسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔