کراچی: صوبہ سندھ میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بلاک 7 میں مسکن چورنگی کے قریب واقع فاسٹ فوڈ کی دکان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ مختلف املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق دھماکا فاسٹ فوڈ دکان میں گیس جمع ہونے کے باعث ہوا۔ دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 1 کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کے مطابق دھماکے کے وقت دکان بند تھی اور اس میں مزید سلنڈرز موجود تھے۔ان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دکان کی عقبی دیوار گر گئی جس سے 2 راہ گیر زخمی ہوئے اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا۔