Trending Now

کراچی، آٹا 10 روپے کلو سستا ہو گیا

 ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون کے بعد ملک میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں چکی مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں دس روپے تک کمی کر دی ہے، جس کے بعد 170 روپے میں بکنے والا آٹا 160 روپے فی کلو کا ہو گیا۔

چکی مالکان نے کہا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں آٹا 135 سے کم ہوکر 130 پر آگیا ہے، گندم  کی قیمت میں  کمی کی  وجہ سے  آٹے  کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

فلور ملز مالکان بھی آٹا سستا کرکے عوام کو ریلیف دیں۔

اسی طرح چینی 7 روپے کلو سستی ہوگئی۔ہول سیل میں چینی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 145 روپے سے کم ہوکر 138 روپے فی کلو تک آچکی ہے۔

Read Previous

ڈالرز کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون کے حیرت انگیز نتائج

Read Next

ناروے میں ایک گھر کے باغ سے وائکنگ دور کے نوادرات دریافت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *