عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں و امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے کل (بدھ کو) اجلاس طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس کل (بدھ کو) 2 بجے ہو گا، الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔