Trending Now

امریکی استاد کا 53 سال تک اسکول میں پڑھانےکا عالمی ریکارڈ

اِلینوائے: امریکا کے ایک استاد نے 53 سال تک ایک اسکول میں پڑھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست اِلینوائے سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ پال ڈیوریٹز نے وُوڈ لینڈ مڈل اسکول میں یکم ستمبر 1970 سے معاشرتی علوم پڑھانا شروع کی۔ جس کے بعد اب انہیں طویل عرصے تک معاشرتی علوم پڑھانے والے استاد کے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے پال ڈیوریٹز کا کہنا تھا کہ 1986 میں معاشرتی علوم کریکیولم کوآرڈینیٹر بننے کے بعد انہوں نے 20 سے زائد معاشرتی علوم اساتذہ کی رہنمائی کی۔

انہوں بتایا کہ وہ بطور کوآرڈینیٹر وسائل فراہم کرتے ہیں، کریکیولم کے حوالے رہنمائی کرتے ہیں اور انتظامیہ اور شعبے کے درمیان بطور تعلق کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ان کی دلچسپی ان کے والد کی وجہ سے پیدا ہوئی جنہوں دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دیں تھیں۔

Read Previous

ادویات کی درآمد پر ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ

Read Next

اٹلی میں 2000 سال قبل کا مقبرہ دریافت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *