سِڈنی: آسٹریلیا کے ایک نوجوان نے بغیر دیکھے 12.1 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
چارلی ایگنز نامی 14 سالہ لڑکے نے آسٹریلین نیشنل 2023 میں 0.68 سیکنڈ پہلے ریوبک کیوب حل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹامی چیری کے پاس تھا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ جنوری 2023 میں بنایا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے چارلی کا کہنا تھا کہ ان کو یہ ریکارڈ بنانے کی توقع نہیں تھی۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بغیر دیکھے ریوبک کیوبز کو حل کرنے 2020 میں سیکھا اور اس کے بعد سے وہ اس کی سیکڑوں گھنٹوں کی مشق کر چکے ہیں۔