Trending Now

ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، انٹربینک ریٹ 279 روپے سے نیچے آگئے

  کراچی: ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، جمعرات کو ڈالر کے انٹربینک  ریٹ 279  روپے سے بھی نیچے آگئے۔

حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نج کاری کا پلان مرتب ہونے، سعودی عرب کو ریکوڈک میں حکومتی شئیرز فروخت کرنے سے آنے والے دنوں میں نئے انفلوز بڑھنے کے امکانات جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ 278روپے کی سطح پر آگیا۔

ملک میں کپاس کی بمپر فصل کے بعد گندم کی بھی بمپر فصل آنے کی امید اور رواں سال ان دونوں  اجناس کی درآمدات نہ ہونے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے علاوہ ایس آئی ایف سی کی  جانب سے  برآمدات  میں اضافے اور درآمدات میں کمی کو ہدف بنائے جانے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی سپلائی بڑھ گئی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ جمعرات کو کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1روپے 9پیسے گھٹ کر 278روپے 42پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 93پیسے کی کمی سے 278روپے 58پیسے پر بند  ہوئے۔  اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1روپے کی کمی سے 278روپے پر بند ہوئی۔

آئی ایم ایف و عالمی بینک کی رواں سال پاکستانی معیشت کی نمو کی مثبت پیشگوئیوں، بے قاعدگیوں میں ملوث ایکس چینج کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے جانے اور کریک ڈاؤن جاری رہنے سے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافے جیسے عوامل نے ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کیا۔

حکومتی انتظامی اقدامات سے ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے خدشات پر ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں یومیہ بنیادوں پر ڈالر کی فروخت کا حجم بڑھتا جارہا ہے جس سے روپیہ یومیہ بنیادوں پر ڈالر کی نسبت بلندی کی جانب گامزن ہے۔

Read Previous

پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

Read Next

بچے نے 5 سینٹی میٹر کی پن نگل لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *