Trending Now

نواز شریف پنجاب کی طرح سندھ کو بھی ترقی کا تحفہ دیں گے، مریم نواز

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، دہشت گردی کو ختم کرنے اور معیشت کو ترقی دینے والا نواز شریف وطن واپس آرہا ہے۔

سانگھڑ میں منعقدہ جلسہ عام سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  معیشت تباہ کرنے والے، مہنگائی لانے والے چلے گئے، اب معیشت کو ترقی اور مہنگائی سے نجات دینے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی واپس لانے والے چلے گئے، دہشت گردی ختم کرنے والا واپس آرہا ہے، لوڈشیڈنگ اور بجلی مہنگی دینے والے چلے گئے، لوڈشیڈنگ ختم اور بجلی سستی کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے، پانچ سال آٹا35، چینی 52 اور 65 روپے پٹرول فی لیٹر دینے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’نوازشریف ہی پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو محفوظ بناسکتا ہے، نوازشریف نے کراچی اور سندھ سمیت پورے پاکستان کو امن دیا اور مستقبل میں بھی سندھ کو پنجاب کی ترقی کا تحفہ دیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کی ترقی کی ضمانت نوازشریف ہے، سندھ سمیت پاکستان بھر کے عوام نوازشریف کو ووٹ دیں، امن ترقی اور خوش حالی دیں گے، سندھ کے عوام جمہوریت پسند ہیں، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی ترقی کا تحفہ دیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کی ایک کال اور ایک پیغام پر آپ کے پاس حاضر ہوں گی، سندھ سمیت پورے پاکستان کے ورکرز ہمارے بزرگ، بھائی اور بیٹے اور بیٹیاں ہیں، ورکرز کی عزت مسلم لیگ (ن) کی روایت اور امتیاز ہے، آپ کی عزت میری عزت ہے۔

Read Previous

اولمپک گیمز میں 100 سال سے زائد عرصے بعد کرکٹ شامل کرنے کی منظوری

Read Next

بھارتی ریاست آسام کا انوکھا اسکول، جہاں بچوں سے پلاسٹک کی چیزیں بطور فیس لی جاتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *