Trending Now

وٹامن ڈی کی نشان دہی کرنے والی چھ علامات

ہمارا جسم مخصوص وٹامن اور عناصر پر انحصار کرتا ہے تاکہ باقاعدگی کے ساتھ وظائف انجام دے سکے۔

ان وٹامنز میں وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو مچھلی، سرخ گوشت اور انڈوں میں پایا جاتا ہے۔ تاہم، وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار سورج کی روشنی سے ہی حاصل کی جاتی ہے۔

صحت کی ماہر کلیئر بارنز نے ایسی چھ علامات بتائیں ہیں جن سے وٹامن ڈی میں کمی کے متعلق پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مسئلے سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں اکثر افراد میں وٹامن ڈی کی کمی علامات نہیں دِکھتیں وہیں بہت سے افراد میں بہت سی علامات واضح بھی ہوسکتی ہیں جو اس کی کمی کی نشان دہی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان علامات میں تھکان، خراب مزاج، ہڈی اور پٹھوں میں درد، ہاضمے کے مسائل، اکثر بیماری کا احساس اور منہ کی خراب صحت شامل ہیں۔

کلیئر بارنز کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بڑی عمر کے افراد کا 50 فی صد سے زیادہ کی تعداد وٹامن ڈی کی کمی میں مبتلا ہے جبکہ 16 فی صد افراد میں موسم سرما اور بہار میں وٹامن ڈی کی شدید کمی واقع ہوجاتی ہے۔

کلیئر نے وٹامن ڈی کی مقدار میں کمی سے بچنے کے لیے غذاؤں کے متعلق بھی بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلیاں وٹامن ڈی کا ذخیرہ رکھتی ہے جبکہ جگر، مکھن، انڈے کی زردی اور مشروم بھی اپنے اندر وٹامن ڈی اچھی خاصی مقدار رکھتے ہیں۔

Read Previous

اسرائیل کے حامی امریکی چینل نے3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا

Read Next

پیٹرول کی قیمتوںمیں کمی کے بعد پنجاب حکومت کا اہم اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *