احمد آباد: بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھ نہیں سکے۔
کلدیپ یادیو نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز میرے ہاتھ سے گیند نکلنے کو درست طور پر سمجھ نہیں پائے، وہ میرے خلاف سوئپ شاٹس کھیلتے ہوئے ڈبل مائنڈڈ ہوئے۔
کلدیپ نے سعود شکیل اور افتخار کی یکے بعد دیگر وکٹیں اڑاکر میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، دونوں حریف لیفٹ آرم اسپنر کیخلاف سوئپ شاٹس کھیلنے کی کوشش میں وکٹیں گنوابیٹھے تھے، کلدیپ نے مزید بتایا کہ میں نے افتخار کو ٹانگوں پر گیند کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔