فلسطین کی حمایت کرنے والی عالمی شہرت یافتہ عراقی نژاد امریکی بیوٹی میک اپ آرٹسٹ ہُدیٰ قطان نے اسرائیلی خاتون کی دھمکی کا دو ٹوک جواب دے دیا۔
معروف بیوٹی برانڈ ’ہُدیٰ بیوٹی‘ کی بانی ہُدیٰ قطان نے اسرائیل فلسطین کشیدگی پر آواز اُٹھائی، اس سلسلے میں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلسطینی عوام کے حق میں پوسٹ بھی کی۔
اُن کی پوسٹ پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے صارفین نے اُنہیں سراہا، تاہم اس پوسٹ کے بعد اسرائیل کے حامیوں نے ہُدیٰ کے بیوٹی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔