Trending Now

فلسطین کیخلاف گمراہ کن ویڈیوز شیئر کرنے میں متعدد بھارتیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

ممبئی: بھارت میں Boom (بوم) نامی فیکٹ چیک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ متعدد تصدیق شدہ بھارتی ایکس (سابق ٹوئٹر) صارفین فلسطین کے خلاف گمراہ کن اور غلط معلومات (فیک نیوز) کی مہم کا حصہ ہیں۔ 

بوم کے مطابق نام نہاد بھارتی انفلونسرز معمول کے مطابق غلط معلومات شیئر کرنے میں مصروف ہیں جس میں فلسطین کو منفی طور پر نشانہ بنایا گیا اور اسرائیل کے حق میں باتیں کیں۔ ان کی ٹوئٹس میں ’’فلسطینیوں کو بنیادی طور پر سفاک کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے‘‘۔

ایک بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہولڈر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ درجنوں نوجوان لڑکیوں کو ایک “فلسطینی” جنگجو نے جنسی غلام بنا لیا ہے جبکہ ویڈیو یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) کے اسکول کے دورے کی تھی۔ ویڈیو کا معیار نسبتاً کم ہے لیکن اگر غور سے دیکھیں معلوم ہوتا ہے کہ لڑکیاں فون استعمال کرتے ہوئے آپس میں بات چیت کررہی ہیں۔

Read Previous

برطانوی خاتون نے طویل انتظار کے بعد خود سے شادی کرلی

Read Next

افغان شہریوں کو جعلی پاسپورٹ کے اجرا پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *