Trending Now

بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے مطالبہ؛ یوسف نے ’’شعیب ملک‘‘ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر محمد یوسف نے بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے پر شعیب ملک کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ورلڈکپ ایونٹ کے دوران شعیب ملک کو بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1983، 1987 میں کپتانی کے فرائض نبھائے لیکن قومی ٹیم ورلڈکپ نہیں جیت سکی، 1992 میں دوبارہ قیادت کی ذمہ داری عمران خان کو ملی اور ہم فاتح ٹھہرے۔

اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اس مقام پر پہنچا ہے، اس کو چیئرمین سے اچھے روابط کی وجہ سے کپتانی نہیں بلکہ میرٹ پر ملی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں بھارت کے خلاف بدترین شکست پر آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ وہ بطور کپتان آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، بابر مسلسل کپتانی کررہے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی وہ کھلاڑی پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

ملک کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنی چاہیے۔

Read Previous

جاپان کا غزہ کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان

Read Next

پانی کی سطح پر دو پرندوں کے خوبصورت ڈانس کی ویڈیو وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *