Trending Now

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہیں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔

دوسری جانب وزارت قانون نے شاہ محمود قریشی کی جیل سماعت کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رہنما پی ٹی آئی نے جیل سماعت کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Read Previous

پانی کی سطح پر دو پرندوں کے خوبصورت ڈانس کی ویڈیو وائرل

Read Next

واٹس ایپ جلد ہی ان اسمارٹ فونز میں چلنا بند ہوجائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *