صوبۂ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہو گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور اس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
مقامی پولیس نے کہا کہ شک کی بنا پر 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ 14 مشکوک افراد کے ٹیسٹ ڈی این اے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔