Trending Now

ورلڈ کپ، اہم مقابلے سے قبل پاکستانی بلے باز بخار کا شکار

بنگلورو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ اہم مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازعبداللّٰہ شفیق کو بخار ہو گیا۔

ٹیم ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اور اسامہ میر کو بھی بخار تھا تاہم دونوں کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ ری کور ہو گئے ہیں۔ ٹیم ذرائع کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو بھی گھٹنوں کے درد کی شکایت تھی جو کہ اب ٹھیک ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے تحت بخار کی علامت پر پلیئرز کے کووڈ اور ڈینگی ٹیسٹ بھی ہوئے، پاکستان ٹیم میں پلیئرز کی صحت پر تشویش کی کوئی بات نہیں۔

علاوہ ازیں بنگلورو میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریکٹس منسوخ کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آج بھی ہوٹل میں آرام کرے گی اور اب کل دن 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔

Read Previous

غزہ جنگ کا اگلا مرحلہ مختلف ہو سکتا ہے، اسرائیلی فوج

Read Next

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *