نئی دہلی: مہنگے آئی فونز کو اکثر اسٹیٹس سمبل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور عام لوگ فون پر اتنا خرچ نہیں کر سکتے۔ انسٹاگرام پر ‘Experiment King’ کے نام سے ایک انسٹاگرام چینل نے سماجی تجربہ کیا جس میں ایک شخص بھکاری کا روپ دھار کر سکوں سے بھری بوری کے ساتھ آئی فون 15 پرو میکس خریدنے گیا۔
ایک نوجوان نے بھکاری بن کر یہ سماجی تجربہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اگر کوئی بھکاری آئی فون خریدنے کے لیے آتا ہے تو دکاندار کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس نوجوان کا تعلق بھارت سے ہے جس نے بھکاری بن کر آئی فون 15 پرومیکس لینے کے تجربے کو آزمایا۔