وزیر اعلی محسن نقوی سے فلور ملز ایسوسی ایشن،کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب، بار ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقاتیں،بریفنگز
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آٹے کے نرخ کم کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال
آٹے کی قیمت میں کمی سے صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔ محسن نقوی
گندم کی ریلیز پالیسی کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔ محسن نقوی
وزیر اعلی محسن نقوی سے کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری کی قیادت میں وفد کی ملاقات
صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات پر بات چیت
فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
وزیر اعلی محسن نقوی نے مسائل خود نوٹ کئے اور حل کی یقین دہانی کرائی
وکلاء برادری کی لائبریری کے قیام کے لئے معاونت کریں گے۔ محسن نقوی
وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت فیصل آباد میں بجلی چوری روکنے کیلئے جاری آپریشن سے متعلق اجلاس
چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو نے بجلی چوری روکنے کے لئے جاری آپریشن کے بارے بریفنگ دی
بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔محسن نقوی
وزیراعلیٰ محسن نقوی کو فیصل آباد ڈویژن کے کمشنر، آر پی او،ڈی سیز اور ڈی پی او نے بھی بریفنگ دی
صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد بھی اس موقع پر موجود تھے