Trending Now

ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز کا جنوبی افریقا کو 246 رنز کا ہدف

دھرم شالہ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 246 رنز کا ہدف دے دیا۔

دھرم شالہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، بارش کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاکہ حریف ٹیم کیخلاف کنڈیشنز کا فائدہ اٹھا سکیں۔

اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے پروٹیز کو پریشر میں لائیں۔

بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ ٹاس تاخیر کا شکار ہوا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کو 43، 43 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2،2 میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں پروٹیز نے دونوں میں کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو دونوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی

نیدلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین

Read Previous

بیلجیئم میں سویڈن کے 2 شہریوں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا

Read Next

پنجاب حکومت ان ایکشن ،اگلے 72گھٹنوں میں کریک ڈائون کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *