Trending Now

نگراں وزیراعظم کی بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت

 اسلام آباد: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی جہاں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیرِ اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔

وزیرِ اعظم نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا گزشتہ برس سیلاب میں پاکستان کے دورے اور متاثرین کی مدد و بحالی کے عمل میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے سیکٹری جنرل کی موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لیے اقدامات اور اس اہم چیلنج پر دنیا بھر میں آگاہی کے لیے اقدامات پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اسی طرح، وزیرِ اعظم کی قزاقستان کے صدر قاسم جورمات توقایف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے مابین روابط، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان قزاقستان کے مابین تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے سے بھی ملاقات کی۔

Read Previous

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف

Read Next

غزہ ہسپتال حملے پر خوفزدہ ہوں: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *