لاہور کے سول سیکرٹریٹ سے گرفتار اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی بازیابی کے لیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست اساتذہ تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گرفتار اساتذہ پر مقدمات درج کیے گئے جس میں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ لیکن اساتذہ کو تاحال رہا نہیں کیا جاسکا۔ درخواست میں لاہورہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے۔